دنیا جہاں

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - تمام عالم، کل دنیا، گردوپیش کا عالم۔ "دنیا جہاں میں پھرنے کے بعد یہاں انہیں سکون میسر آیا تھا۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٩٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'دنیا' کے ساتھ فارسی زبان سے اسم جامد 'جہاں' جو 'دنیا' کا مترادف ہے زور پیدا کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٦٨ء کو "مراۃ العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تمام عالم، کل دنیا، گردوپیش کا عالم۔ "دنیا جہاں میں پھرنے کے بعد یہاں انہیں سکون میسر آیا تھا۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٩٩ )

جنس: مذکر